لاہورمعروف قانون دان کا کہنا ہے کہ نواز شریف عاصمہ جہانگیر کو طلال چوہدری کے توہین عدالت کیس کے لئے وکیل کرنا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر سے متعلق بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کی حالت بگڑنے سے کچھ دیر قبل ان کی گفتگو سابق وزیر اعطم نواز شریف سے ہوئی تھی۔ نواز شریف طلال چوہدری
کے لئے عاصم جہانگیر کو وکیل کرنا چاہتے تھے۔طلال چوہدری پر اس وقت توہین عدالت کا جرم عائد ہے۔نواز شریف نے اس مقصد کے لئے عاصمہ جہانگیر کو طلال چوہدری اور سعد رفیق سے ملنے کی بھی ہدایت کی تھی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عاصمہ مجھے فون پر کہہ رہی تھی کہ تم مجھے درخواست کر کے ہمیشہ مجبور کرتے ہو۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میری عاصمہ جہانگیر سے آخری بار 12بج کر 45منٹ پر بات ہوئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف قانون دان دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں تھیں۔