Friday January 24, 2025

آخر اس غیر ملکی ماڈل میں ایسا کیا ہے کہ ایک کےبعد ایک کرکے اب مسلسل تیسرا جج بھی۔۔؟؟ انتہائی حیران کردینے والی خبر

آخر اس غیر ملکی ماڈل میں ایسا کیا ہے کہ ایک کےبعد ایک کرکے اب مسلسل تیسرا جج بھی۔۔؟؟ انتہائی حیران کردینے والی خبر

لاہور(آئی این پی) غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کو بھی تبدیل کردیاگیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منگل کے روز ماتحت عدلیہ کے متعدد ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کا تبادلہ لاہور سے کھاریاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے تمام گواہان کی شہادت قلمبند کرکے ملزمہ کا حتمی بیان بھی قلمبند کرلیا تھا جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے۔نئے جج آج جمعرات سے کیس کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ اس کیس میں پہلے بھی 2ججز تبدیل ہو چکے ہیں ۔

FOLLOW US