Thursday November 28, 2024

ملک بھرمیں ایک کروڑ شہریوں کے ووٹ غیرموثر ڈیڈ لائن ختم ہونے پر یہ شہری اب ووٹ کے لیے نااہل

ملک بھرمیں ایک کروڑ شہریوں کے ووٹ غیرموثر ڈیڈ لائن ختم ہونے پر یہ شہری اب ووٹ کے لیے نااہل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ان شہریوں کے ووٹ مستقل اور عارضی پتے پر درج نہ ہونے والے غیر موثر ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پتہ تبدیل کرانے کے لیے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دی تھی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اب غیر موثر ووٹرز ضمنی یا بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام غیر موثر ووٹ مستقل پتوں پر منتقل کر دئیے جائیں گے۔غیر موثر ووٹرز 28 فروری تک رابطہ کر کے مستقل اور عارضی پتے کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پتہ تبدیل کرانے کے لیے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دی تھی۔

FOLLOW US