Friday January 24, 2025

پاکستان کا وہ صوبہ جس میں کئی نئی اضلاع بننے جا رہے ہیں نئے پاکستان کی حکومت نے بہت بڑا اعلان کر دیا

پاکستان کا وہ صوبہ جس میں کئی نئی اضلاع بننے جا رہے ہیں نئے پاکستان کی حکومت نے بہت بڑا اعلان کر دیا

پشاور(آ ئی این پی) خیبر پختو نخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صو بے میں سیاسی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے کے طریقہ کار کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، آئندہ میرٹ پر نیا ضلع بنے گا، نئے ضلع پر چار ارب روپے خرچہ آتا ہے، بد ھ کو شوکت یوسفزئی کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صوبائی محتسب کے کنٹریکٹ

سٹاف کی ملازمت میں دو سال کی توسیع دی گئی، فاٹا ہا ئوس اسلام آباد کو کے پی محکمہ سیاحت کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ کابینہ کے آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا۔ نئے اضلاع کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جو پالیسی مرتب کرے گی،خیبر پختونخوا میں سیاسی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے کے طریقہ کار کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، آئندہ میرٹ پر نیا ضلع بنے گا، نئے ضلع پر چار ارب روپے خرچہ آتا ہے،کابینہ اجلاس میں رائٹ ٹو پبلک سروس رول 2018 کی منظوری سمیت سرکاری میڈیکل کالجز کے تدریسی عملے کے الا ئونس کی مشروط منظوری اور سرکاری ملازمین کو ٹیکنیکل الانس دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ سوکھے درختووں کی کٹائی اور نیلامی میں دو سال کی توسیع بھی دی گئی۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی کے لئے متعلقہ محکموں کو فنڈ جاری کرنے سمیت 6 گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ خواجہ سراں کے فلاح و بہبود کے قوانین میں ترمیم اور نئے قوانین کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کا آئندہ اجلاس ضلع خیبر میں ہوگا۔

FOLLOW US