Saturday July 27, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا اسحاق ڈار سینٹ الیکشن نہیں لڑ سکتے کیونکہ۔۔۔! الیکشن کمیشن کا دھماکہ خیز اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج دوپہر تک ملتوی کردیا تھا۔ نجی

اخبار کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر تحریک انصاف نے اعتراضات اٹھائے تھے، الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے ثابت کیا کہ اسحاق ڈار کے دستخط درست نہیں،سابق وزیر خزانہ نے دونوں نشستوں پر اخراجات کیلئے ایک ہی بینک اکاؤنٹ ظاہر کیا جبکہ عدالت انہیں اشتہاری قراردے چکی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔۔

FOLLOW US