لاہور الیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات میں اسحاق ڈار کی کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ کے الیکشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اسحاق ڈار کے دستخط جعلی ہیں۔اور جعلی دستخط کتؤے اعتراض کے ساتھ الیکشن
کمیشن نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار کو عدالت اشتہارے بھی قرار دے چکی ہے۔جب کہ پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے بھی اسحاق ڈار کے اشتہاری ہونے سے متعلق اعتراض کیا گیا تھا۔پی ٹی اآئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے انتخابی اخراجات کے لئے دو سیٹوں پر ایک ہی بینک اکاؤنٹ دیا گیا تھا۔