رات گئے بہت بڑی خوشخبری آگئی سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے طلبا اور اساتذہ کےلئے بڑی خوشخبری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طلبا اور اساتذہ کےلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی ہے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ پنجاب کے صوبائی محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیاں چھ جنوری تک بڑھا دی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور تعطیلات کی تاریخ چھ جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ موسمی شد ت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ مراد راس کا کہناتھا کہ سردی کی شدت سے بچے بیمار بھی پڑ سکتے ہیں اس لئے یہ اقدام ناگزیر ہو گیا تھا۔