Tuesday January 21, 2025

اشاروں اشاروں میں دھماکہ خیز ڈیل کی آفر۔ ۔ تحریک انصاف نے نواز شریف کو کتنے ارب کا کہہ دیا ؟ اصل خبرتو اب آئی

اشاروں اشاروں میں دھماکہ خیز ڈیل کی آفر۔ ۔ تحریک انصاف نے نواز شریف کو کتنے ارب کا کہہ دیا ؟ اصل خبرتو اب آئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اشاروں اشاروں میں دھماکہ خیز ڈیل کی آفر۔ ۔ تحریک انصاف نے نواز شریف کو کتنے ارب کا کہہ دیا ؟ اصل خبرتو اب آئی ۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈھکے چھپے الفاظ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈیل کا اشارہ دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر 2 ارب ڈالر دے دیں تو ملکی معیشت بہتر ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی وزیر اطلاعات نے آج اہم ترین پریس کانفرنس کی۔اس پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو کنٹرول کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔تاثر دیا گیا کہ ہم سندھ میں گورنرراج لگانا چاہتے ہیں۔آصف زرداری کا معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے ریڈار میں تھا۔2016ء میں چودھری نے کیس سے متعلق پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار 2سال تک کیوں خاموش رہے؟آج چودھری نثار کو اپوزیشن کی بڑی فکر لاحق ہوگئی ہے۔ سی اوڈی کا مطلب یہ تھا کہ ہماری چوری پر آپ اور آپ کی چوری پر ہم پردہ ڈالیں گے۔ سندھ کے عوام کا پیسا دبئی اور لندن میں خرچ ہوا۔سندھ کا پیسا اومنی گروپ اور زرداری نے مل کرکھایا۔ایک کام پنجاب اور دوسرے کا سندھ میں پیٹ بھررہا تھا۔2018ء میں کچھ لواور کچھ دوکی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرادعلی شاہ خودعہدہ چھوڑدیں،ورنہ اسمبلی ہٹا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ہے،وہ باہر نہیں جاسکتے۔انہوں نے زرداری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے ابو حکومت نہیں گراسکے، وہ کیا حکومت گرائیں گے۔مجھے پی پی اور سندھ کے ایم پی ایز کے فون اور میسجز آئے ہیں کہ ہم سے ملیں جس کے بعد ہم نے لائحہ عمل بنایا ہے۔اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ڈیل ہونے جا رہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ این آر او یا ڈیل کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے اس بات کا اضافہ کیا کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف 2 ارب ڈالر دے دیں تو ملکی معشت بہتر ہو سکتی ہے۔

FOLLOW US