میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آج میانوالی میں جلسہ عا م سے خطاب کیا اور دوارب 30کروڑ کے فنڈز سے تحصیل عیسیٰ خیل کی آبادی کےلئے گیس منصوبے کا اعلان کیا ۔ جلسہ عام کےلئے 7ہزار کرسیوں کو اہتمام کیا گیا لیکن بیشتر نشستیں خالی ہی رہیں۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری نے اپنے اعلان میں کہا کہ حنیف عباسی وہ شخص
ہیں جنھوں نے میانوالی کے خان کا راولپنڈی میں مقابلہ کر کے نواز شریف کا نام اونچا کیا جس کے بعد جلسہ گاہ میں آئے شرکاء ٹولیوں کی تعداد میں وہاں سے جانا شروع ہو گئے۔اور انھوںنے جاتے ہوئے مین گیٹ پر رک کر آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگانا شروع کر دیے ۔اس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو ارب 30 کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ اس منصوبے سے تحصیل عیسیٰ خیل اور اس کے ملحقہ علاقوں کی ایک لاکھ 80 ہزار آبادی گیس کی سہولت سے مستفیدہوگی اور اس منصوبے کیلئے 58کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔