Saturday January 25, 2025

جیل کیا ہوئی برسوں پرانا ساتھ تک چھوٹ گیا ۔۔ نواز شریف کو جیل میں ایسی خبر مل گئی کہ وہ کئی گھنٹوں تک یقین نہیں کر سکیں گے

جیل کیا ہوئی برسوں پرانا ساتھ تک چھوٹ گیا ۔۔ نواز شریف کو جیل میں ایسی خبر مل گئی کہ وہ کئی گھنٹوں تک یقین نہیں کر سکیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جیل کیا ہوئی برسوں پرانا ساتھ تک چھوٹ گیا ۔۔ نواز شریف کو جیل میں ایسی خبر مل گئی کہ وہ کئی گھنٹوں تک یقین نہیں کر سکیں گے ۔۔ لبرٹی مارکیٹ کی معروف دکان بھولی جوس شاپنے مدتوں بعد شریف برادران کی تصویروں کو اپنے تعارفی بورڈ سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور

سے گزر رہی ہے۔ایک جانب عام انتخابات کے نتیجے میں جہاں وفاق میں مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر رہی وہیں پنجاب میں جاری 10 سالہ لیگی دورحکومت کا بھی اختتام ہوا۔ بات اور معاملہ صرف یہی تک نہیں رکا بلکہ نواز شریف کی گرفتاری نے مسلم لیگ ن کو ایک بڑا جھٹکا دیا جس کا نتیجہ عام انتخابات میں واضح طور پر دیکھنے کو آیا۔اس کے بعد ایک کے بعد ایک رہنما کی نااہلی اور گرفتاری نے جماعت کے اندرونی اختلافات کو بھی ہو دی۔اس وقت بھی حالات یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد ایک بار پھر العزیزیہ ریفرنس میں جیل جا چکے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور صاف پانی اسکیم میں اس وقت جیل میں موجود ہیں ۔ کہتے ہیں مشکل وقت میں بڑے بڑے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی ہوا۔لیڈران تو لیڈران ،کارکنان بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑتے نظر اتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ لبرٹی مارکیٹ کی معروف ترین جوس شاپ ، بھولی جوس شاپ نے بھی کیا ۔اس کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے نوجوان صحافی فرحان احمد خان نے اپنی سوشل میڈیا وال پر بھولی جوس شاپ کی اس تبدیلی کو اجاگر کیا۔انکا کہنا

تھا کہ لاہور میں لبرٹی چوک کے سامنے واقع بھولی جوس والے کو کون نہیں جانتا ۔ میں چند برس قبل جب لاہور آیا تھا تو اس دکان کے بورڈ پر مالک کے ساتھ نواز شریف اور شہباز شریف کی تصویریں لگی تھیں ۔ کچھ عرصہ بعد ذرا اچھا اور قدرے شوخ بورڈ لگایا گیا لیکن تصویریں نہیں بدلیں ، کیونکہ پنجاب میں حکومت شہباز شریف ہی کی تھی ۔اب بھولی بھی جان گیا ہے کہ نیا پاکستان بن چکا ہے ۔اب نقوش ہائے کہن کو سینے سے لگائے رکھنا گھاٹے کا سودا ہے ۔ اب اس نے سفیدپس منظر کا بورڈ بنوایا ہے اور اس نئے بورڈ پر نواز شریف اور شہباز شریف کی تصویر نہیں لگوائی۔ لیکن یہ بھی نہیں کیا کہ عمران خان کی فوٹو لگا دی ہو۔ نواز شریف کے ساتھ محبت کا اظہار مگر علانیہ نہیں رہا۔ تبدیلی رنگ دکھا رہی ہے۔

FOLLOW US