Thursday November 28, 2024

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں تحریک انصاف کےبانی رہنما نے وزیراطلاعات فواد چوہدری پر کرپشن کا انتہائی سنگین الزام لگا دیا

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں تحریک انصاف کےبانی رہنما نے وزیراطلاعات فواد چوہدری پر کرپشن کا انتہائی سنگین الزام لگا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان حامد خان نے کہاہے کہ لاہورہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار حسین کے دور میں ہونیوالی بدعنوانی اور غیرمنصفانہ کلچر کے بارے میں لکھا ہے ، اسی کتاب میں مذکورہ چیف جسٹس کے بھتیجے (فواد حسین چوہدری) کا بھی ذکر کیا لیکن نام لینا مناسب نہیں سمجھا۔ویڈیو گفتگو میں حامد خان نے بتایاکہ ’’ پاکستان کی لاہور ہائیکورٹ کی عدالتی تاریخ پر کتاب لکھی ہے جو 2015ءمیں شائع ہوئی،افتخار چوہدری صاحب2002ءسے 2007ءتک چیف جسٹس رہے،

ان کے دور کے بارے میں تاریخی حوالے سے لکھا ہے۔ اس دور میں لاہورہائیکورٹ میں بہت بدعنوانی ہوئی اور بہت ہی غیر منصفانہ کلچر پیدا ہوا ،ایک دو پیراگراف ان کے بارے میں لکھے۔ان کے بھتیجے کی بات ہونے اور رانا ثنااللہ کی طرف سے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ساتھ جوڑے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں حامد خان نے واضح کیا کہ میں نے ان کے بھتیجے کا ذکر کیا نام نہیں لیا، لیکن بات یہی ہے ، یہی شخص تھا جس کا میں نام سے ذکر لینا مناسب نہیں سمجھا لیکن ذکر اس کا ہی تھا۔اس ویڈیو پیغام کے سامنے آنے پر سینئر صحافی رضوان الرحمان رضی نے لکھا کہ ’’پی ٹی آئی کے تاحال سینئر نائب صدر جناب حامد خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے افتخار حسین چوہدری کے دور میں لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی بدعنوانی کی نشاندہی کی ہےاور کہاہےکہ چیف جسٹس کا بھتیجا (فواد حسین چوہدری) اس وقت جج صاحب کیلئےپیسے پکڑا کرتا تھا‘‘۔عدنان رشید نے لکھا کہ ’’جو کچھ حامدخان نے کہا وکلا کمیونٹی میں یہ باتیں تو زبان زد عام ہیںاپنے چچا کی ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فوادچوہدری نے بھی وکالت سے قریبآ ریٹائرمنٹ ہی لے لی اور نئے مواقع کی تلاش کیلئے سیاست میں قدم رکھا‘‘

FOLLOW US