Saturday January 25, 2025

یہ چھوٹا سا کام کریں اور 25ہزار فوراً جیتیں ۔۔ تحریک انصاف حکومت نے سارے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

یہ چھوٹا سا کام کریں اور 25ہزار فوراً جیتیں ۔۔ تحریک انصاف حکومت نے سارے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ چھوٹا سا کام کریں اور 25ہزار فوراً جیتیں ۔۔ تحریک انصاف حکومت نے سارے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا ۔۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ نئی چلنے والی ٹرینوں کے نام تجویز کریں ،منتخب ہونے والے نام کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے 100

دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ہمارا ہدف خراب پٹریوں اورخراب بوگیوں کی مرمت کرنا ہے۔پنجہ صاحب حسن ابدال کوپشاور ڈویژن سے نکال کرراولپنڈی ڈویژن کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی20 فیصد بڑھی ہے۔ ڈویژنل شہروں کے اسٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے۔ ان تمام اقدامات کے باعث 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے ڈیمز فنڈ میں5 کروڑ روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو ہدف مقرر کیا ہے اس کو پورا کریں گے۔ ہمارا سال میں 10 ارب روپے بزنس کا ہدف ہے۔ اسی طرح وقت کی پابندی کے ہدف کو90 فیصد تک کورکرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ راولپنڈی سے ٹیکسلا تک سیاحت کیلئے اسٹیم انجن چلائیں گے۔

اس ھوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق شیخ رشید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئی ٹرینوں کے لیے نام تجویز کرکے یکم مارچ تک ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور بھیجیںجس کا نام سلیکٹ ہوگیا اُس کو 25ہزار روپے انعام دیاجائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم ٹرینوں کی ٹکٹ پر گفٹ دینے کابھی سوچ رہے ہیں لیکن ابھی ایسی کوئی ٹرین موجود نہیں ہے جس پر گفٹ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں جو 20 ٹرینیں چلانے جارہے ہیں ان میں 2 وی وی آئی پی ٹرینیں ہوں گی اور ان میں ناشتہ ، فوڈ اور بیڈنگ کے ٹینڈر5 سٹار ہوٹلوں سے کروائے جائیں گے

FOLLOW US