Saturday January 25, 2025

پاکستانی جرمنی کیلئے اپنے پاسپورٹ تیار کر لیں ۔۔ قطر کے بعد جرمنی میں بھی ہزاروں ملازمتیں، جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستانی جرمنی کیلئے اپنے پاسپورٹ تیار کر لیں ۔۔ قطر کے بعد جرمنی میں بھی ہزاروں ملازمتیں، جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بڑی خوشخبری سنا دی

لام آباد (نیوز ڈیسک) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی، واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے علاوہ جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندے بھی شامل تھے، اس ملاقات میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی سال 2020ء

تک افرادی قوت دیگر ممالک سے منگوانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ دینے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی، پاکستان میں افرادی قوت کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پاکستانیوں کو 2020ء افرادی قوت کے منصوبہ میں زیادہ سے زیادہ کوٹہ دے کر پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے جرمنی میں استفادہ کیا جا سکے۔ اس ملاقات میں جرمنی نے نوجوانوں کی تکنیکی مہارت بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دی جانے والی روایتی تعلیم کی بنیاد پر دنیا سے مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اب جدید ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے جو کہ جرمنی کی طرح دوسرے ممالک کی ضرورت ہے۔ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی، واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے علاوہ جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندے بھی شامل تھے

FOLLOW US