Thursday November 28, 2024

میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے،شہباز شریف کی پی اے سی کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی ،شیخ رشیدنے بڑااقدام اٹھالیا،کپتان سے بھی دوٹوک بات کرنیکااعلان

میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے،شہباز شریف کی پی اے سی کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی ،شیخ رشیدنے بڑااقدام اٹھالیا،کپتان سے بھی دوٹوک بات کرنیکااعلان

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پرمیرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے ،سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا ممبر بننے کے حوالے سے کل (پیر)عمران سے ملاقات کروں گا ،کوشش کروں گا اس کا ممبر بنوں پھر ایک چوروں کی اور دوسری شیخ رشید چوکیدار کی پی اے سی ہو گی ، سند ھ میں پیسے بانٹے جارہے ہیں لیکن عمران خان کے خلاف کوئی معرکہ نہیں ہونے جارہا ،ابھی تو بہت سارے کیسز پائپ لائنوںمیںہیںاس لئے چیخیں نہ ماریں بلکہ مقابلہ کریں ، اکانومی ٹرینوں کے ساتھ خواتین کیلئے الگ ڈبہ مختص کرنے کا سوچ رہے ہیں ، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ایکشن کیلئے ڈی ایس کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات مانگے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے کے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا

کہ ان مینڈ کراسنگ کے حوالے سے پنجاب اور سندھ میںمسائل ہیں ، آئندہ دورہ لاہور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروںگا اور ہم اس کاحل نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ای سی سی نے ریلو ے کے تمام شیڈز میں ڈیزل کے آئل ڈپو بنانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد آئل ٹرانسپورٹ کا تمام عملہ ریلوے میں ضم ہو جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی ایس کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات مانگے ہیں جس کے تحت پہلے تین روز جبکہ اس کے بعد سات روز کیلئے گرفتار کر سکیں گے۔ ہم نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے چھ کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا ہے او ریہ چار ارب روپے سالانہ بنتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب نجی شعبے کو جو پسنجر اور فریٹ ٹرین دیں گے اس کا پیشگی ایڈوانس وصول کیا جائے گا اور بزنس ٹرین والی کارروائی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ میں چیف جسٹس کو سلیوٹ کرتا ہوںجنہوںنے ریلوے کی اربوں روپے کی پراپرٹیز کے 90کی دہائی سے چلے آنے والے کیسز کادو ماہ میںفیصلے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس تعریف کرنے پر برا منا جا تے ہیںلیکن انہوںنے حقیقی معنوںمیں قوم کی بڑی خدمت کی ہے ۔ انہوںنے ہم آئندہ سال جو نئی ٹرینیں چلانے جارہے ہیں ان کے ناموں کیلئے عوام سے رائے طلب کررہے ہیںکہ وہ ہیڈ کوارٹرمیں اپنے تجویزہ کردہ نام دیں اور جو نام منتخب ہوگا اسے پچیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا، ہم ٹکٹ پر انعام دینے کا بھی سوچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے سال میں بیس نئی ٹرینوں میں دو وی آئی پی ٹرینیں بھی ہوں گی او رکوشش ہو گی کہ ان کے ناشتے ، بیڈ اور دیگر سہولیات کیلئے فائیو سٹار ہوٹلوں کو ٹینڈر میں شامل کریں ۔ ہم 1350والے اور وی آئی پی دونوںکلائنٹس کو راغب کر رہے ہیں، باقی ہم ان علاقوں پر توجہ مرکوز کریں گے جہاں سڑک کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے ۔ ہم نے ایک فریٹ ٹرین چلا دی ہے اور 20جنوری کو دوسری ٹرین بھی چلے گی ۔فیول کی 300 ٹرینیں چل پڑیں تو سب اچھا ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ریلوے کو کالی بھیڑوں سے پاک کر دیں گے اور کوئی رعایت نہیں دیں گے۔انہوںنے سیاسی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ خورشید ٹیں ٹیں نہ کریں ، جو آدمی اپنے حجم سے زیادہ بولے سمجھیںا س کا وقت آ گیا اور اسے پتہ لگ گیا ہے ،خورشید شاہ کامستقبل بھی آصف زرداری سے مختلف نہیں ہوگا۔

شیخ رشید نے اس سوال کہ پیسے چوری کرنے والا بڑا مجرم ہے یا آئین توڑنے والا کا جواب دیتے ہوئے آئین پاکستان ایک مقدس کتاب ہے جسے لوگوں نے سنبھالا ہوا ہے لیکن آئین پاکستان موم کی ناک ہے ، آئین کو چوروں ، ڈاکوئوں، لٹیروں سے خطرہ ہے ۔جس کے خلاف بھی کیس ہے اسے حاضر کریں ۔انہوںنے کہا کہ میں شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کیلئے سنجیدہ ہوں لیکن مجھے عمران خان کی کابینہ کا ممبر ہونے کی وجہ سے حیاء آتی ہے ۔میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے کہ آج چور بھی معزز ہو گئے ہیں اور بدبو دار لوگ ہمیں طعنے دے رہے ہیں۔ میں کل ( پیر) کے روز عمران خان سے ملوں گا اور بات کروں گا ۔ مجھے بھی پی اے سی کا ممبر بنائیں ، اور پھر دوسر ی پی اے سی ہو گی ،میں ممبر بن کر ہی کافی ہوں ، ایک طرف چوروں کی پی اے سی اور دوسری طرف شیخ رشید چوکیدار کی پی سی ہو گی ،قلندر کا ایک ہی نعرہ چور سارے اندر ہوں گے انہوںنے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ سپیکر کا فیصلہ غلط تھا، کسی بھی شخص کے ریمانڈ پر ہونے پر پروڈکشن آڈر جاری نہیں ہو سکتے ، اگر قوم چوروں، لٹیروں، کرپٹ اور سلطانے ڈاکوئوں سے ہمدردی رکھتی ہے تو پھر ملک پر اللہ تعالیٰ رحم کرے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو شرم ہے تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے ، کیا ہمارے دو وزراء نے استعفے نہیں دئیے۔
شہباز شریف صرف ریفرنسز والوں کا لیڈر ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ سیاسی جونکیں ہیں جنہوںنے قوم کا خون چوس لیا ہے ۔ان کی قسمت میں پھر بھی ذرا سی بھنڈی ہی ہے اور ہم نے صبح ہریسہ کھایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی ضرورت نہیں ، جہاں گڑ سے کام ہوتا ہو وہاں زہر دینے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آپ کو خبر دینے جارہا ہوں کہ (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنتا دیکھ رہا ہوں اور سندھ تک میری رسائی نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری کا کیس نواز شریف سے ایک ہزار گنا بڑا ہے کیونکہ جس کیس میں دستاویزی شہادتیں ہوں انہیں رد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے وکیل میرے دوست ہیں او روہ بھی کہہ رہے ہیں کہ برے پھنس گئے ہیں ۔ انہوںنے بلاول کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس کی فکر ہے جسے باپ نے اپنی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور اس معصوم کو مروا دیا ہے ، ان کا وصیت نامہ بھی ایک نوکرانی کے پرس سے نکلا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیسے بانٹے جارہے ہیں لیکن عمران خان کے خلاف کوئی معرکہ نہیں ہونے جا رہا ۔اللہ نظر بد سے بچائے چوروں کو اس جگہ پہنچائوں گا جہاں ان کی اصل جگہ ہے ہے ۔ایل این جی کے معاملے میں شاہد خاقان عباسی جہاں چاہیں بات کرنے کو تیار ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار میرے پڑوسی اور شہر دار ،اللہ تعالیٰ نے (ن) لیگ نے غلطی کرائی تو عمران خان اقتدار میں آیا اور ملک کے لئے عمران خان ضروری ہے ۔

FOLLOW US