Saturday January 25, 2025

نیب کا خواجہ سعد رفیق کیخلاف ایک نئی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ

نیب کا خواجہ سعد رفیق کیخلاف ایک نئی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) نیب کا خواجہ سعد رفیق کیخلاف ایک نئی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ، چیئرمین نیب نے سابق وزیر ریلوے کیخلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سے مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ آشیانہ

ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف اب ایک نیا کیس کھول دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف جو نئی انکوائری شروع کی گئی ہے اس میں الزام عائد کئے جا رہے ہیں کہ خواجہ سعد رفیق کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر آلاٹ کی گئی۔ اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کئے گئے۔ اسٹیٹ لینڈ کو خاص طور پر پٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا، ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی ہے جسے لیز نہیں کیا جا سکتا تھا، سعد رفیق کی جانب سے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی گئی۔ ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئیں بعدازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی۔ اس حوالے سے چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

FOLLOW US