Saturday January 25, 2025

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں بلوچستان کی سیکیورٹی

صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اورمعاشی صورتحال میں بہتری پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اورخوشحالی سے جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے سیکیورٹی صورتحال بہترہوگی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران سیکیورٹی تعاون سے بھی سیکیورٹی مزید بہترہوگی۔

FOLLOW US