Saturday January 25, 2025

20 روپے کے نوٹوں پر غلط دستخط۔۔۔قومی خزانے کوکروڑوں کانقصان

20 روپے کے نوٹوں پر غلط دستخط۔۔۔قومی خزانے کوکروڑوں کانقصان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 20روپے کے نوٹوں پر دستخطوں کی غلط چھپائی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 20 روپے کے نوٹوں پر غلط دستخط چھاپ دئیے گئے جس وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ نے پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی سے پردہ اٹھا دیا۔پاکستان سیکورٹی پنٹنگ کارپوریشن کی نا اہلی سے 36کروڑ مالیت کے نوٹ ضائع کرنے پڑے۔20روپے کے نوٹ پر دستخطوں

کی غلط چھپائی سے خزانے کو 4کروڑ 46لاکھ کا نقصان ہوا۔20روپے کے ایک نوٹ پر 2روپے لاگت آئی تاہم غلط دستخط کی چھپائی سے 36کروڑ مالیت کے نوٹ صائع ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے انکوائری کے حکم کے باوجود ذمہ داروں کا تعین نہ کیا گیا۔

FOLLOW US