Saturday January 25, 2025

عمران خان کے بعد چیف جسٹس بھی عثمان بزدار کے متعرف نکلے

عمران خان کے بعد چیف جسٹس بھی عثمان بزدار کے متعرف نکلے

لاہور (نیوزڈیسک) :سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بچوں کے جگر اور گردوں کی پیوندکاری کا اسپتال نہ ہونے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے وزیر صحت پنجاب کو متعلقہ سیکرٹریز سمیت 6 جنوری کو طلب کر کے منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آج بدقسمتی ہے کہ پاکستان

میں آج تک بچوں کے جگر اور گردوں کے پیوندکاری کی کوئی علاج گاہ نہیں ہے۔ حکومتوں نے ایسے بچوں کا علاج کرنے کی بجائے اورنج لائن میٹرو کو ترجیح دی۔موجودہ حکومت سے اورنج ٹرین بھی مکمل نہیں ہو سکتی۔وہ بھی ہم مکمل کروا رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر محکمہ صحت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سیدھے اور اچھے آدمی ہیں ان کی راہنمائی کی ضرورت ہیں۔وہ یہاں بیٹھے رہیں گے۔ خیال رہے :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔تاہم دوسری طرف لوگوں کی یہ بھی رائے ہے کہ عثمان بزدار بہت سادہ طبیعت کے آدمی ہیں وہ سب کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔اور وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان کی یہی عادت ہے اور ان کی طبیعت میں کوئی بدلاؤ یا غرور نہیں آیا۔ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اور عوام کو ایسے وزیر اعلیٰ کی عادت ہے جو خود کو عام انسانوں سے اوپر سمجھتا ہے اور عثمان بزدار پر اسی لیے تنقید کی جاتی ہے کیونکہ وہ سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔اسی حوالے سے

عثمان بزدار کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جو ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تصاویر میں دیکھ جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار سائلین کے مسائل سن رہے ہیں اور نہ صرف مسائل سن رہے ہیں بلکہ انہوں نے سائلین کو اپنے ساتھ نشست پر بٹھایا ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی عثمان بزدار کی سادگی کی تعریف کی اور آج چیف جسٹس نے بھی کہا کہ عثمان بزدار سادہ آدمی ہیں لیکن ان کی راہنمائی کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US