Saturday January 25, 2025

شمالی وزیرستان میں تمام پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت مل گئی

شمالی وزیرستان میں تمام پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت مل گئی

وزیرستان(نیوزڈیسک) : پاکستان کے تمام شہریوں کو شمالی وزیرستان میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں داخلے کے لیے تمام پاکستانی شہریوں کو اجازت مل گئی ہے۔ انٹری پوائنٹ پر صرف اپنا شناختی کارڈ دکھا کر کوئی بھی پاکستانی شہری اب شمالی وزیرستان میں داخل ہو سکے گا۔ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ کے مطابق

آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں کا نطام مروج کیا گیا تھا اس نظام نے امن کی بحالی کو یقینی بنانے میں اہم کردا ادا کیا جس کے لئے شمالی وزیرستان کے غیور اور جذبہ ایثار سے سرشار عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متاثرین کی واپسی اور بحالی کے بعد یہ ضروری ہے کہ عوام الناس کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے جس کےلئے پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے تعاؤن سے شمالی وزیرستان میں داخلے کے عمل کو مزید آسان کردیا ہے جس کے تحت ضلع میں باہر سے آنے والے افراد کو داخلے میں سہولت دی جائے گی جس سے نہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کو تجارتی معاملات میں درپیش دشوایاں ختم ہوجائیں گی بلکہ عزیز و اقارب کو آپس میں میل ملاپ میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ بیان کے مطابق یکم جنوری ء2019 سے شمالی وزیرستان میں داخلی راستوں پر قائم کردہ چیک پوسٹوں سیدگئی، تودہ، چینہ، مدی خیل، شندوری اور گڑیوم پر داخلہ صرف نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ دکھا کر ہوسکے گا اور نئے طریقہ کار کے تحت باہر سے آنے والے افراد

کو کسی بھی پیشگی اجازت یا چیک پوسٹ پر پیشگی نام کے اندراج کی قطعاً ضرورت نہیں ہوگی۔ قبل ازیں مقامی باشندوں کے علاوہ کسی بھی شخص کو شمالی وزیرستان میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ شمالی وزیرستان میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی آپریشن ضرب عضب کے وقت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی تھی تاہم اب سکیورٹی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد عام شہریوں کو بھی شمالی وزیرستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

FOLLOW US