”امید نہیں تھی کہ آپ بھی یہ کام کریں گی۔۔۔“ چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو کھری کھری سنا دیں
لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید نہیں تھی آپ احکامات کی خلاف ورزی کریں گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور
رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید نہیں تھی آپ احکامات کی خلاف ورزی کریں گی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چیف سیکرٹری نے ہمیں تحریری جواب دیا کہ انہیں مس گائیڈ کیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہیلتھ کیئرسسٹم ڈائریکٹ زندگی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اس طرح کے بورڈزکوبالکل قبول نہیں کریں گے، اس بورڈ میں جید لوگوں کو ہونا چاہیے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اب جوکمیشن بنایا جائے گا اس کی منظوری لی جائے گی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سپتالوں کے مسائل کوسپریم کورٹ نے حل کرایا ہے۔بعدازاں سپریم کورٹ میں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔یاد رہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) کے بورڈ ممبران کی تقرری پر صوبائی وزیرِ صحت یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔