Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملانے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملانے کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی اینپی) مسلم لےگ (ن) کے مر کزی رکن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اگر اپنا چیئرمین سینٹ لانے اور پنجاب اسمبلی میں تعاون کرے توہم اکٹھے ہوسکتے ہیں‘ پوری اپوزیشن بھی گرفتار ہو جائے تو حکومت مدت پوری نہیں کر سکتی‘عمران خان نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے تھے تاہم کارکردگی دکھانے کے

بجائے صرف مخالفین کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔سےاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی بات مان لی جاتی تواپوزیشن آج مشکل کا شکار نہ ہوتی، ہم نے سینیٹ الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کوسمجھایا تھا مگر اس وقت پیپلز پارٹی ٹریپ ہو چکی تھی لیکن اب آصف علی زرداری کو نوازشریف کی باتیں یاد آتی ہوں گی۔ اپوزیشن کے اکٹھا ہونے سے ہی شہبازشریف چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی بنے ہیں، پیپلزپارٹی اگر اپنا چیئرمین سینٹ لانے اور پنجاب اسمبلی میں تعاون کرے توہم اکٹھے ہوسکتے ہیں مزید کتنے دن پی ٹی آئی حکومت کی نالائقی برداشت کریں، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ درست احتساب ہوتا توعلیم خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہوتا۔ جہانگیر ترین اورعلیمہ خان جرمانہ ادا کرکے بری الذمہ ہوسکتے ہیں توسب کیساتھ ایسا ہونا چاہیے۔ فیصل واوڈا کی بھی پراپرٹی نکل آئی ہے، ان کے نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالے جاتے۔

FOLLOW US