Wednesday January 22, 2025

بورڈ کے امتحانات ختم کرنے کا اعلان ہو گیا

بورڈ کے امتحانات ختم کرنے کا اعلان ہو گیا

لاہور(آئی اےن پی) طلباءکیلئے خوشخبری آگئی‘پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات اب بورڈ نہیں لے گا بلکہ طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سکول میں ہی جانچا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت 5 ویں جماعت کا امتحان ختم کرنے کا منصوبہ، پہلے فیز میں 2019 سے پانچویں کا امتحان بورڈ کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پانچویں کے امتحان میں لاہور سمیت صوبے بھر میں 23 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات شرکت کرتے ہیںصوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے بھی

اس اقدام کی تائید کی ہے۔ پنجاب حکومت 2019 سے پانچویں کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہیں لے گی، جبکہ دوسرے فیز میں آٹھویں کا امتحان بھی ایگزامینیشن کمیشن کے تحت نہ لینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پانچویں کے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے کمیشن کے تحت ہونے والے ان امتحانات کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہورہے، یہ امتحان بچوں پر اضافی بوجھ ہیں۔

FOLLOW US