Tuesday January 21, 2025

ابوجان ! جیل میںکسی چیز کی ضرورت تو نہیں؟ ” مریم نواز نے ملاقات کے دوران اپنے والد سے سوال کیا تو نوازشریف نے ایساکیامانگ لیا کہ جان کر آپ کےلئے آنسو روکنا مشکل ہوجائے گا

ابوجان ! جیل میںکسی چیز کی ضرورت تو نہیں؟ ” مریم نواز نے ملاقات کے دوران اپنے والد سے سوال کیا تو نوازشریف نے ایساکیامانگ لیا کہ جان کر آپ کےلئے آنسو روکنا مشکل ہوجائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ سٹیل مل کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد میا ں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران مریم نواز نے اپنے والد سے دریافت کیا کہ کیا انھیں جیل میں کسی چیز کی ضرورت ہے؟ تو اس کے جواب میں میاں نوازشریف نے اپنی بیٹی سے کہا کہ ہاں انھیں اپنے مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تصویروں کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US