Tuesday January 21, 2025

اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانا یقینی ہوگیا

اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانا یقینی ہوگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانا یقینی ہوگیا، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے باعث دونوں ممالک اب باآسانی کسی بھی قیدی کا تبادلہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا،پاکستان

میںبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ مجھے قیدیوں کے تبادلے کے اس معاہدے پر دسخط سے نہایت خوشی ہوئی جس سے قیدیوں کو باقی ماندہ سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے مستحکم ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ معاہدے کی اصولی منظوری ستمبر میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورہ پاکستان کے دوران دی گئی تھی۔اس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والا پہلا معاہدہ اپ ڈیٹ اور بحال ہوا ہے جبکہ قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس معاہدے کے طے پا جانے کے بعد ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ اب لندن میں موجود مفرور قرار دیے گئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو گرفتار کروا کر پاکستان لانا بہت آسان ہو گیا ہے۔ اس سے قبل چونکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، اس لیے اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو پاکستان واپس لانا قدرے مشکل تھا۔

FOLLOW US