Tuesday January 21, 2025

جعلی اکاؤنٹس کیس:172مزیدنام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

جعلی اکاؤنٹس کیس:172مزیدنام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد کردہ مزید172نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں،جو لوگ احتساب کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے اب وہ سنجیدہ لیں گے،آصف زرداری کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ پرانا پاکستان نہیں ہے، ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں

نے آج یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات جون سے پہلے کروائے جائیں گے۔فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی آئندہ سال حل ہوجائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد کردہ 172مزید نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔ جے آئی ٹی نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیلئے قانونی ذرائع استعمال کیے گئے۔ جعلی اکاؤنٹس کیلئے بہت بڑی رقوم باہر بھجوائی گئی۔جو لوگ احتساب کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے اب وہ سنجیدہ لیں گے۔اب یہ لوگ اوپر سے ہنس رہے جبکہ اندر سے رو رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ قومی خزانے کو پہنچائے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔احتساب کا عمل بلاتفریق اور بلاامتیاز جاری رہے گا۔یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں بڑی بڑی پارٹیاں سودے بازی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ پرانا پاکستان نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہکراچی میں فورسز نے امن قائم کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ہم کراچی کے امن کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔متحدہ کے سابق سربراہ کی تقاریر،برطانیہ میں بیٹھ کرلوگوں کو قتل کرنے کے احکامات دیے جس پر برطانیہ کی حکومت نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔کراچی میں جنوبی افریقہ کا گروہ سرگرم ہے۔یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا۔

FOLLOW US