Thursday October 31, 2024

جیل میں قید نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا

جیل میں قید نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک) جیل میں قید نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا، سابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز کو جیل کی قید میں بھی پیسہ کمانے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ اربوں روپے کی جائیداد کے مالک سابق وزیراعظم

اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اب چند ہزار روپے کے عوض محنت مشقت کریں گے۔ لاہور کے مشہور زمانہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے مشہور زمانہ کوٹ لکھپت جیل میں قیدسابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے قید بامشقت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد خود اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ جیل میں قید قیدیوں کو پڑھانے کا کام کرنا پسند کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اس خواہش کو ناصرف پورا کر دیا گیا ہے، بلکہ اب ان کیلئے اس کام کا معاوضہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیے گئے نیب ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر کو سنا دیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب کی جانب سے دائر کردہ فلیگ شپ ریفرنس میں باعزت بری کر دیا تھا۔ تاہم احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیا۔ احتساب عدالت نے وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید بامشقت اور 5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کی سعودی عرب میں موجود جائیداد کو ضبط کرنے اور نواز شریف کو 10 سال نااہلی کی سزا کا حکم بھی سنایا۔

FOLLOW US