Tuesday January 21, 2025

صرف چند دنوں میں کتنے لاکھ پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکالا جاچکا ہے تعداد جان کر آپ بھی کہیں گے ” اوئے مر گئے اوئے “

صرف چند دنوں میں کتنے لاکھ پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکالا جاچکا ہے تعداد جان کر آپ بھی کہیں گے ” اوئے مر گئے اوئے “

اسلام آباد( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی سرکار ابتک ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نوکریوں سے برخاست کرچکی ہے ،صنعتکار پریشان جبکہ میڈیا کے اداروں میں بھی ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے ، تبدیلی سرکار نے قوم کو مزید آزمائش میں ڈال

دیا ہے ، ملک کی خارجہ پالیسی کو قومی خواہشات کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت ہے ہر طبقہ پریشان ہے ،مہنگائی اور بجلی وگیس لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کا معاشی قتل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی سرکار نے نوکریاں تو نہیں دے سکی البتہ لوگوں سے روزگار چھینا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ہی کوئی نہیں ضروری ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کو قومی خواہشات کے مطابق تشکیل دینی چائیے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا ہے مگر حکومت بھی تو کام کرے ،اٹھارویں ترمیم اس ملک کے آئین کی اساس ہے۔

FOLLOW US