Wednesday January 22, 2025

علی رضا عابدی نے قتل ہو نے سے قبل آخری ٹویٹ کیا کیا تھا ؟ جانئے

علی رضا عابدی نے قتل ہو نے سے قبل آخری ٹویٹ کیا کیا تھا ؟ جانئے

کراچی (نیوزڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی میں جاں بحق ہونے والے علی رضا عابدی ایم کیو ایم سے علیحدہ ہوچکے تھے لیکن ٹوئٹر پر سیاسی تبصرے کرتے رہتے تھے۔ اپنے آخری ٹویٹ میں بھی انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر تنقید کی تھی۔ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کو

احتساب عدالت سے ہونے والی سزا کے بارے میں پریس کانفرنس کی گئی تھی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس کی ۔ دونوں پریس کانفرنسز میں ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے ۔ علی رضا عابدی نے تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’پی ٹی آئی کی جانب سے جوابی پریس کانفرنس ان الزامات کی تکرار ہے جو وہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر گزشتہ 5 سال سے لگاتے آئے ہیں۔ ن لیگ کی پریس کانفرنس کے جواب میں کچھ بھی نئی یا ٹھوس بات نہیں کی گئی، اس پریس کانفرنس میں نیا یہ ہوا ہے کہ اب پی ٹی آئی نے نیب عدالتوں کی ترجمانی شروع کردی ہے‘۔اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں بھی علی رضا عابدی نے حکومتی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے لکھا ’ بیچاری نومولود سیاسی مخلوق سمجھتی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ حتمی فیصلہ ہوتا ہے۔ آج سے پہلے کتنی جے آئی ٹی 100 فیصد کورٹ میں ثابت ہوئی ہیں؟بلدیہ فیکٹری کی 6 جے آئی ٹی بن چکی ہیں، ٹی وی پہ مجرم بھی ٹھہرایا جا چکا ہے، لیکن کورٹ میں آج تک کیس وہیں کا وہیں ہے‘۔

FOLLOW US