Wednesday January 22, 2025

میرے فون میں علی رضا عابدی کے آخری پیغامات موجود ہیں ارم عظیم فارقی نے بڑا انکشاف کر دیا، جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرے فون میں علی رضا عابدی کے آخری پیغامات موجود ہیں ارم عظیم فارقی نے بڑا انکشاف کر دیا، جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)علی رضا عابدی کو گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے اور ان کی موت پر ہر سیاسی شخصیت ہی افسردہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”علی رضا عابدی کی آخری بار واٹس ایپ پر جو میرے

ساتھ گفتگو ہوئی وہ میرے پاس موجود ہے ۔انہون نے مجھے واضح طور پر بتایا تھا کہ انہوں نے پارٹی کیوں چھوڑی اور ان کیخلاف ساز ش کس نے کی تھی ۔ علی رضا عابدی جماعت میں میرے واحد چھوٹے بھائی تھے جنہیں میں سب سے زیادہ پیا ر کر تی تھی ، وہ بہت عاجز اور سادہ آدمی تھے ہم نے بہت سے مسائل پر ایک ساتھ کام کیا تھا ۔یاد رہے کہ پولیس نے علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے گھر پر تعینات دو سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے جس نے بھی تفتیش جاری ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ دونوں موٹر سائیکل سواروں نے سر پر ٹوپیاں پہن رکھیں تھی جبکہ انہیں موقع پر کسی نے بھی نہیں دیکھا ۔

FOLLOW US