Wednesday January 22, 2025

علی رضا عابدی کی ہلاکت کیا کم تھی کہ مسلم لیگ (ن)پربھی قیامت ٹوٹ پڑی پارٹی کی سب سے بڑی شخصیت گاڑی کے نیچے آگئی

علی رضا عابدی کی ہلاکت کیا کم تھی کہ مسلم لیگ (ن)پربھی قیامت ٹوٹ پڑی پارٹی کی سب سے بڑی شخصیت گاڑی کے نیچے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور افسوسناک واقعےکا سامنا کرنا پڑ گیا سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک کو مہنگا پڑھ گیا، سکیورٹی گاڑی ٹکرانے سے زخمی ہوگئے۔ لارڈمئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور ایم این اےعلی پرویز ملک نےصدرن لیگ لاہور پرویز

ملک کو ہسپتال منتقل کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن پرویز ملک کی قیادت میں لیگی کارکن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل آمد پر استقبال کے پہنچے تو صدر ن لیگ لاہور پرویز ملک سیکیورٹی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئےلارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ایم این اے علی پرویز ملک نے انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا. پرویزملک کاکہناہےکہ گاڑی ان کے اوپر چڑھائی گئی ۔لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہاکہ مسلم لیگ ن لاہور صدر پرویز ملک کی صحت کے دعا گو ہیں پارٹی کو منظم رکھنے میں پرویز ملک کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پرویز ملک اکرم میڈیکل کمپلیکس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ، لارڈمئیر لاہور اور ایم این اے علی پرویز ملکبھی انکے ہمراہ رہے۔

FOLLOW US