Wednesday January 22, 2025

جاں بحق ہونے والے علی رضا عابدی کو کتنی گولیاں لگیں ان کے ساتھ ساتھ اور کون نشانہ بن گیا ہوش اڑادینے والی تفصیلات جاری ہو گئیں

جاں بحق ہونے والے علی رضا عابدی کو کتنی گولیاں لگیں ان کے ساتھ ساتھ اور کون نشانہ بن گیا ہوش اڑادینے والی تفصیلات جاری ہو گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سابق کن اسمبلی علی رضا عابدی کو نامعلوم افراد کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان غازی کے مقام پر نامعلوم افراد نے سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی پر

اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس حوالے ڈی جی سائوتھ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں تین سے چار گولیاں لگی ہیں۔واقعہ ڈیفنس میں واقع علی رضا عابدی کے گھر کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ان کے ساتھی اور ایک عام شہری بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ جنھیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔واقعہ ڈیفنس میں واقع علی رضا عابدی کے گھر کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ان کے ساتھی اور ایک عام شہری بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ جنھیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

FOLLOW US