Wednesday January 22, 2025

یہ شخص عمران خان کے لیے آستین کا سانپ ثابت ہو گا ۔۔۔ نامور سیاستدان نے وزیراعظم پاکستان کو خبردار کر دیا

یہ شخص عمران خان کے لیے آستین کا سانپ ثابت ہو گا ۔۔۔ نامور سیاستدان نے وزیراعظم پاکستان کو خبردار کر دیا

کراچی ( ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے ، آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق سندھ حکومت کےمشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کا کہ اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اور آصف زرداری کا ترجمان

رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے ؟مشیر اطلاعات و قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ موصوف کپتان اور انکی جماعت کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہوں گے، فساد چودھری آئندہ حکومت کے ترجمان بننے کی مشق کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں محسنوں سے احسان فراموشی کرنا فواد چودھری کے خون میں شامل ہے اور یہ موصوف عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے بھی آستین کے سانپ ثابت ہوں گے ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے لاہور کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست سازش سے شروع ہوتی ہے اور سازش پر ختم۔ 90ء کی دہائی میں جنرل حمید گل سے مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کیخلاف سازشیں کرتے رہے جس کا بھانڈاعبدالستار ایدھی نے پھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، سازشی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کا احتساب قبول ہے لیکن انتقام کی مزاحمت کریں گے۔

FOLLOW US