Wednesday January 22, 2025

نوازشریف کل کتنےسال کےلئے نااہل ہو گئے ان کو سنایا گیا جرمانہ پاکستانی روپوں میں کتنا بنتا ہے سعودی حکومت نواز شریف کے خلاف کیا کرے گی سابق وزیر اعظم کے پاس اب کیا کیا آپشن ہیں تفصیلی رپورٹ جاری ہو گئی

نوازشریف کل کتنےسال کےلئے نااہل ہو گئے ان کو سنایا گیا جرمانہ پاکستانی روپوں میں کتنا بنتا ہے سعودی حکومت نواز شریف کے خلاف کیا کرے گی سابق وزیر اعظم کے پاس اب کیا کیا آپشن ہیں تفصیلی رپورٹ جاری ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل مل میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ہل میٹل کیس کے تمام اثاثہ جات ، جائیداد اور منافع بحق سرکار ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ہی العزیزیہ سٹیل ملز کے بینیفیشل آنر اور مالک ہیں۔ نوازشریف اپنے دفاع میں ایک بھی گواہ پیش کرنےمیں ناکام رہے ۔ نوازشریف اپنی آمدن کے ذرائع ثابت نہیں کرسکے ۔ انھیں دس سال کےلئے کسی بھی سرکاری عہدے

کےلئے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ جب کہ ہل میٹل ضبط کرنے کےلئے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیاہے ۔ سزا کے علاوہ نوازشریف کو 25ملین ڈالر اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں ساڑھے تین ارب روپے بنتے ہیں۔ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں نوازشریف کو بری جبکہ حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ نیب کو ان دونوں کےنام اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف دس روز کے اندر اندر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US