Wednesday January 22, 2025

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ،چوہدری نثار مسلم لیگ ن کو ٹیک اوور کرنے کیلئے تیار! خبر نے سب کو چو نکا دیا

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ،چوہدری نثار مسلم لیگ ن کو ٹیک اوور کرنے کیلئے تیار! خبر نے سب کو چو نکا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے نیب ریفرنسز کا فیصلہ آج سنا یا گیا ہے جس سے متعلق سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے تجزیوں اور پیشگوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عروف صحافی مبشر لقمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلد ہی چوہدری نثار ن لیگ کو ٹیک اوور کر لیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے

معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ایک بار پھر میدان میں انٹری ماریں گے۔جب آپ نثار کی بات کریں گے تو ن لیگ کی بات کریں گے کیونکہ چوہدری نثار بھی ن سے ہی ہے۔مبشر لقمان نے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ن لیگ کہیں گی تو وہ نثار لیگ بھی ہو گی۔اور نواز لیگ بہت آرام سے نثار لیگ میں منتقل ہو جائے گی۔مبشر لقمان نے کہا کہ میں آپ سے شرط لگا رہا ہوں کہ چوہدری نثار آنے والے دنوں میں ن لیگ کو ٹیک اوور کر لیں گے۔اور یہ ایک انتہائی سنجیدہ پیش گوئی ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل چوہدری نثار نے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ اب ن لیگ کی قیادت اور شریف خاندان سے کوئی رابطہ یا تعلق باقی نہیں رہا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ یہ بلا تفریق ہونا چاہیے ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ احتساب نہیں ہے کہ اپوزیشن کوتورگڑا دے دیں اور جو آپ کے ساتھ لوگ ہیں ان کو کوئی نہ پوچھے ۔ چوہدری

نثار علی خان نے کہا کہ جس طرح نیب قانون اپوزیشن پر لاگو ہوتا ہے اسی طرح آپ کے لوگوں پر لاگو ہوتا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیانات سے لوگوں کو یقین نہیں آتا ہے ،ْنیب اگر کوئی آدمی اپوزیشن کی جانب سے گرفتار کرتا ہے تو حکومت کی پوری ٹیم پریس کانفرنس کرتی ہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے پکڑایا ہے ،ْ وزیر اعظم کہتے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑونگا ۔

FOLLOW US