Wednesday January 22, 2025

او میاں صاحب ! جواب دیں ۔۔۔ لیگی رہنما نوازشریف سے بار بار کیا سوال کرتے رہے سابق وزیر اعظم نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے کیا کہا چونکا دینے والی خبر آگئی

او میاں صاحب ! جواب دیں ۔۔۔ لیگی رہنما نوازشریف سے بار بار کیا سوال کرتے رہے سابق وزیر اعظم نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے کیا کہا چونکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر پیشی سے قبل سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی گفتگو کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آگیا ہے ۔عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات

کے دوران آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ٗ کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، میرا ضمیر مطمئن ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیشہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں،اس ملاقات کے حوالے سے ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی پوچھتے رہے تاہم سابق وزیر اعظم نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور یہ معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات کے دوران (ن )لیگی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ جو بھی فیصلہ آیا اس کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا ٗ فیصلہ خلاف آنے پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائیگا۔

FOLLOW US