Tuesday January 21, 2025

گرفتاری پر لاکھوں جیالوں کی تیاریاں مکمل سابق صدر آصف زرداری آج کیا کرنے والے ہیں پاکستانیوں کےلئے دھماکے دار خبر

گرفتاری پر لاکھوں جیالوں کی تیاریاں مکمل سابق صدر آصف زرداری آج کیا کرنے والے ہیں پاکستانیوں کےلئے دھماکے دار خبر

لاہور(آئی این پی) منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری(آج)پیر کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ (آج)پیر کو لاہور رجسٹری میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق صدر

آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوں گے بلکہ ان کے وکلا ءکی ٹیم پیش ہوگی جس میں فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ اور دیگر شامل ہیں۔کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراچکی ہے اور امکان ہے کہ (آج)عدالت رپورٹ فریقین کے حوالے کرے گی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنا قانونی لائحہ عمل بنائیں گے، سپریم کورٹ میں (آج) کیا ہوتا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، ہوتا تو یہی ہے کہ رپورٹ فریقین کو دے کر نئی تاریخ دی جاتی ہے۔ایف آئی اے نے 29جعلی بینک اکانٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے ہیں، جب کہ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت کئی افراد زیر حراست ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر کو ممکنہ گرفتاری پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کےلئے ملک گیر سطح پر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

FOLLOW US