ممتاز قانون دان و انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

   
   

لاہور ( معروف اور سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ اتوار کو معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن

وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئی ۔66 سالہ عاصمہ جہانگیر ناصرف سپریم کورٹ بار کی سابق صدر تھیں بلکہ معروف قانون دان ہونے کےعلاوہ انسانی حقوق کے حوالے سے بھی وہ بہت بڑا نام تھیں۔ 66 سالہ عاصمہ جہانگیرانسانی حقوق کی علمبردار اور سماجی کارکن بھی تھیں۔ صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان‘ معروف قانون دان اعتزاز احسن‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر شخصیات نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اپنے تعزیتی بیان میں عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی قانون کی حکمرانی ‘ جمہوری اداروں کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔ عاصمہ جہانگیر کی آئین و قانون کی بالادستی کے لئے

خدمات قابل تحسین ہیں۔ معاشرے کے مکاتب فکر اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ کو قانون اور انسانی حقوق پر ان کی خدمات کیلئے تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک بہادر اور دلیر خاتون تھیں انہوں نے جمہوریت کی بحالی اور خواتین کے حقوق کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ عاصمہ جہانگیر کی ملک کے لئے دی جانے والی قانونی اور معاشرتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بہادری سے جدوجہد

کی۔ ان کا انتقال بہت بڑا دھچکہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر ایک فرد نہیں انسانی حقوق کے لئے ایک موثر آواز تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک ایک جمہوری شمع سے محروم ہوگیا۔ عاصمہ جہانگیر زندگی بھر جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔ پاکستانی قوم ایک دلیر بیٹی اور ماں کے انتقال پر غم زدہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر کا نام تاریخ کے سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پیپلز پارٹی سوگ میں ہے۔ عاصمہ جہانگیر کو 2010 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری موصول، صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
عمران خان جنرل عاصم منیر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ علیم خان کی لیک آڈیو میں کیا دعویٰ کیا گیا ؟
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔
مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجر سے نہیں نکال سکتی
جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے گی؟
اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں میرے خیال سے اب ن لیگ کی جماعت ختم ہو چکی
عاصم منیر ، قمر جاوید باجوہ کی جگہ نئے آرمی چیف ہونگے سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دنیا کا 8 ارب واں بچہ۔کس وقت اور کس ملک میں پیدا ہو گیا؟جانیں دلچسپ خبر
ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں
اونٹ سانپ کھانے کے بعد روتا کیوں ہے ۔ اونٹوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوتی ہے؟ اونٹوں سے متعلق ناقابل یقین معلومات
“میرے نہ آنے سے کون سا سکول بند ہوجائے گا” طالب علم کی چھٹی کی درخواست پڑھ کر ہنسی آجائے

سپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے،فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی
”بابر کواُلٹے سیدھے مشورے دینے والوں کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں “بابراعظم کے والد نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy