تبدیلی والی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی چیخیں نکلوا دیں جاپان میں ہزاروں پاکستانیوںشدید احتجاج کر ڈالا
ٹوکیو(آئی این پی)حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی جاپان کے لیے پروازوں کی بندش کے اعلان کے بعد جاپان میں پاکستانی کی سیاسی سماجی اور دینی جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔جاپان میں پوری کمیونٹی نے اس حکومتی اقدام کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے کو واپس
لے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو اس حوالے سے ن لیگ جاپان کے سینئر رہنما حافظ مہر شمس کی قیادت میں پی آئی اے کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مہر شمس نے پی آئی اے جاپان کی بندش کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے جس کے لیے منافع بخش روٹ فروخت کیے جارہے ہیں اور امریکہ کے شہر نیویارک سے پی ائی اے کی بندش کے پعد اب ٹوکیو کا روٹ بھی اس سازش کے تحت بند کیا جارہا ہے۔حافظ مہر شمس نے کہا کہ پورا دسمبر کامہینہ پی ائی اے کے پاس سیٹیں نہیں ہیں اتنا پسنجر موجود ہے تو پھر کیوں قومی ائر لائن کو جاپان سے بند کیا جارہا ہے یہ ایک سازش ہے جس کو عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنادیں گے۔اس موقع پر سینئر لیگی رہنما سکندر پسیہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ حکومت پی آئی اے کے جہازوں کا معیار بلند کرتی ، سروس بہتر کرتی ، نظام الاوقات کی پابندی کراتی حکومت نے فلائیٹ ہی بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ یہ عمران خان کے منشور کی خلاف ورزی بھی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں سے دشمنی کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔حافظ مہر شمس نے کہا کہ مظاہروں اور احتجاج کا یہ سلسلہ نہ صرف جاری رکھا جائے گابلکہ اضافہ بھی کیا جائے گا۔