Sunday January 26, 2025

جنگیں صرف موت، تباہی اور غم لے کر آتی ہیں: آرمی چیف کے بیا ن نے سب کو حیران کر دیا

جنگیں صرف موت، تباہی اور غم لے کر آتی ہیں: آرمی چیف کے بیا ن نے سب کو حیران کر دیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جنگیں صرف موت، تباہی اور غم لے کر آتی ہیں۔کراچی نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا امن کا فائدہ سب کو ہوگا۔بھوک، بیماریوں اور ناخواندگی کے خلاف لڑنے کا وقت آگیاہے۔ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے ان تین مسائل سے لڑنا چاہیئے۔آرمی

چیف نے کہا جنگیں صرف موت، تباہی اور غم لے کر آتی ہیں۔پاکستان 1971،1979 اور2001 کے ہلا کر رکھ دینے والے واقعات سے باہر آگیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی آزادی کوئی چھین نہیں سکتا۔اب اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور پاکستان کو عظیم ملک بنانے کا وقت آگیا ہے۔آرمی چیف نے افغان عمل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تنازعات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوتے ہیں۔اسی لیے ہم افغانستان میں امن عمل میں افغان حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

FOLLOW US