Sunday January 26, 2025

پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش شہبازشریف اور فضل الرحما ن کے لئے عدالت کا بڑا حکم جاری

پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش شہبازشریف اور فضل الرحما ن کے لئے عدالت کا بڑا حکم جاری

لاہور( این این آئی) سیشن عدالت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 5جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے کیس کی سماعت

کی۔درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے ۔درخواست گزر کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی، تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا،مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔شہباز شریف نے بھی عوام کو نہ منانے کی تقلید کی ہے،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی۔ عدالت سے استدعاہے کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5جنوری تک ملتوی کر دی۔ سیشن عدالت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 5جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے ۔

FOLLOW US