Sunday January 26, 2025

قائم علی شاہ کی گرفتاری قریب آگئی سائیں گرفتاری سے بچنے کےلئے بھاگے بھاگے کہاں پہنچ گئے، بڑی خبر

قائم علی شاہ کی گرفتاری قریب آگئی سائیں گرفتاری سے بچنے کےلئے بھاگے بھاگے کہاں پہنچ گئے، بڑی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد سائیں قائم علی شاہ نے اپنی گرفتاری سے بچنے کےلئے ہاتھ پائوں مرنا شروع کر دیے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہےجس میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو ان کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پیر کو سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

FOLLOW US