Sunday January 26, 2025

مرغیاں اور انڈے وزیر اعظم عمران خان نے پکی توبہ کر لی

مرغیاں اور انڈے وزیر اعظم عمران خان نے پکی توبہ کر لی

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی محتاط انداز میں مرغی اور انڈوں کا ذکر کیا جس پر قہقے بھی بلند ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بل گیٹس نے مرغی اور انڈوں کی بات کی تو تالیاں بجائی گئیں اور میری باری شور مچایا گیا ۔ وزیر اعظم نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ

دوبارہ مرغی اور انڈوں کی بات نہیں کروں گا جس پر شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا ۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی بھرپور تعریف کی گئی ۔پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عثمان بزدار کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے آج تک کسی شخص نے آکر یہ نہیں کہا کہ عثمان بزدار کمیشن لے رہا ہے، فیکٹریاں لگا رہا ہے ،منی لانڈرنگ کر رہا ہے ، لندن یا پیرس میں فلیٹس خرید رہا ہے ۔وزیر اعظم نے پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے فوری اقدام کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی جانب سے 100روز کی کارکردگی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہترین پریذنٹیشن دینے پر متعد د بار تعریف کی ۔ پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی محتاط انداز میں مرغی اور انڈوں کا ذکر کیا جس پر قہقے بھی بلند ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بل گیٹس نے مرغی اور انڈوں کی بات کی تو تالیاں بجائی گئیں اور میری باری شور مچایا گیا ۔ وزیر اعظم نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مرغی اور انڈوں کی بات نہیں کروں گا جس پر شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا ۔

FOLLOW US