Sunday January 26, 2025

سابق صدرآصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری بھٹوخاندان کاکونسااہم ترین فردپاکستان پہنچ گیا پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

سابق صدرآصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری بھٹوخاندان کاکونسااہم ترین فردپاکستان پہنچ گیا پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک) آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف تحریک کی قیادت کیلئے صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئی ہیں، انہیں پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔صنم بھٹو بیرون ملک سے پاکستان پہنچی ہیں جہاں انہوں نے اپنے بھانجے بلاول بھٹو زرداری اور پی پی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پی پی

پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان، پی پی پی بلوچستان علی مدد اور پی پی پی کے چیئرمین کے سیاسی سیکریٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔صنم بھٹو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی بہن ہیں جو ممکنہ طور پر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف تحریک کی قیادت سنبھالیں گی۔ ان کی پاکستان واپسی کے بعد انہیں پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے 20 نومبر کو ایک اجلاس میں آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس میں ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کی تھی ۔ اس اجلاس میں طے پایا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس کی قیادت صنم بھٹو کریں گی۔

FOLLOW US