میری گرفتاری میں پاک فوج کا کوئی قصور نہیںساری غلطی میری اپنی ہی تھی رہاہونے والے بھارتی جاسو س نے بھارت جاتے ہی دھماکے دار بیان دے ڈالا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)2012میں گرفتار ہونے کے بعد حال ہی میں رہا ہونے والے بھارتی شہری حامد نہال انصاری نے بھارت واپس پر پہنچتے ہی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کے پاک فوج کے اقدام کو درست قرار دےد یا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد نہال انصاری نے کہا کہ میں اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہوں، اپنی واپسی پر
بے انتہا محبت ملی جس کی مجھے توقع نہیں تھی۔میں بارڈر کی دونوں جانب ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رہائی میں میری مدد کی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی شخص کو قصور وار نہیں ٹھہراؤں گا کیونکہ ساری غلطی میری ہے۔میں پاکستان کسی غلط مقصد کیلئے نہیں گیا تھا ٗبس میں نے غلط قدم اٹھایا جس کی قیمت مجھے ادا کرنی پڑی۔2012 میں لاپتہ ہونے والے انجینئر نے کہا کہ میں نے ایک لڑکی کو جبری شادی سے بچانے کے لئے بارڈر کراس کیا تھا اور پاکستانی فوج ہاتھوں گرفتار ہو گیا جس کے بعد مجھے جیل بھیج دیا گیا۔حامد انصاری نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ’ ب میں لاپتہ ہوا تو پاکستان اور بھارت دونوں میں مجھے کوئی نہیں جانتا تھا مگر یہ میڈیا ہی ہے جس کی وجہ سے میرے بارے میں اب ہر کوئی جانتا ہے۔