Wednesday January 22, 2025

میاں صاحب : اگر یہ کام کرکے دکھاؤ تو میں ہاتھ جوڑ کر پوری قوم کے سامنے تم سے معافی مانگ لونگا ۔۔۔۔ حسن نثار نے نواز شریف کو چیلنج کر دیا

میاں صاحب : اگر یہ کام کرکے دکھاؤ تو میں ہاتھ جوڑ کر پوری قوم کے سامنے تم سے معافی مانگ لونگا ۔۔۔۔ حسن نثار نے نواز شریف کو چیلنج کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور دانشور حسن نثار نے کہا کہ اس ملک کے کرتوں دھرتوں کو سوچ لینا چاہیے کہ ایک طرف پاکستان ہے اور ایک طرف چند خاندان ہیں یہ دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے ، اس ملک میں اقتصادیات کا جنازہ پڑا ہے یہ درگاہوں کی زمینیں بیچ گئے ، یہ خاندان کھرب پتی ہوگئے جبکہ لوگوں کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام’’ 92 ایٹ 8‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی حسن نثار نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں عوام کی حالت نہیں بدلی، انہوں نے اقربا

پروری کی گھنائونی مثالیں قائم کیں، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سابق حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ، ہمارے حکمرانوں نے ایٹم بم بنا لیا لیکن شہریوں کو بندہ نہیں بناسکے کیونکہ یہ ووٹ لے کرنہیں بلکہ ووٹ چھین کرآتے ہیں ، اگر یہ بچ گئے تو پھر ملک میں باقی کچھ نہیں بچے گا، کرپٹ مافیا نے ملک کو اندر سے گلا سڑا دیاہے ، جب ان کے خلاف فیصلے آئیں گے تو یہ ہاتھ پائوں ماریں گے ،زرداری کو میری پیشکش ہے وہ بلاول کے سر پر ہاتھ رکھ کرکہہ دیں انہوں نے زندگی میں کرپشن نہیں کی یہ آفر نوازشریف کے لئے بھی ہے اگرا یسا کرلیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگوں گا، اس حکومت کا بھونڈاپن ان کی ذہنی سوچ ہے ان کو کس نے کہا ہے کہ بسنت منائو ان میں جرات ہے تو بسنت منا کر دکھائیں انہوں نے بیٹھے بٹھائے اس ایشو کوچھیڑا ہے ، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ دو تین سال تک حکومت سے نظریں پھرلیں کیونکہ ان میں بھی ا یسے لوگ ہیں جن کا دل کرپشن کی طرف مائل ہے ، عمران خان کو خاص طرح کی سیاست ابھی تک نہیں آئی اورایسا ہی ہو وہ سیاست ان میں نہ آئے ماضی کے حکمران مفاہمت کے نام پر منافقت کرتے ہیں ، شہبازشریف نے اپنے ہاتھ سے کافی سال پہلے ایک کتابچہ لکھا تھا جس میں ان کی ساری کہانی ہے جو مارکیٹ میں آیا لیکن بعد میں انہوں نے خود ہی غائب کرادیا ، ن لیگ والوں کو اپنے بارے میں بڑی غلط فہمیاں ہیں یہ سانپ ہیں جن کو کئی بار چھیڑ کرچھوڑ دیا گیا جو بڑی غلطی تھی ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا سارے گناہ ختم ہوگئے جو سگریٹ پر گناہ ٹیکس کا نام لگایا گیا ۔

FOLLOW US