Sunday January 26, 2025

مسئلہ کشمیر کا حل وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کو فون کال کر دی

مسئلہ کشمیر کا حل وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کو فون کال کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہی ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

FOLLOW US