Sunday January 26, 2025

پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(نیوزڈیسک) :پنجاب حکومت نے طلباء و طالبات کو آن لائن کوچنگ کی سہولت فراہم کر دی۔پنجاب حکومت کی جانب سے ای لرننگ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہوں کلاس تک کے کورسز کے آڈیو اور ویڈیو لیکچر آن لائن کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج سے 15 سال قبل پاکستان میں تعلیمی و نصابی مدد کے حصول کے لیے اکیڈمیز کا کوئی تصور

نہیں تھا۔ صرف ٹیوشن سسٹم رائج تھا اور اس سسٹم سے بھی انتہائی کمزور بچے استفادہ حاصل کرتے تھے۔یہانتک کہ ٹیوشن جانے والے بچوں کو نالائق تصور کیا جاتا تھا اور لوگ شرمندگی کے باعث یہ بتانا بھی پسند نہیں کرتے تھے کہ وہ ٹیوشن لیتے ہیں ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں کو زوال آیا تو ٹیوشن کا رواج فروغ پانے لگا اور نظام کی اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مافیا نے سر اٹھایا اور کوچنگ کے نام پر اکیڈمیز کھول لیں اور ہمارے ہاں اکیڈمیز کلچر اتنا فروغ پا چکا ہے کہ آج ہر شخص ہی اکیڈمی میں پڑھنے کو ترجیح دیتا ہے ۔ اس کا جہاں ایک فائدہ ہوا ہے وہیں یہ نقصان بھی ہوا ہے کہ سرکاری اداروں میں تعلیم کا نظام مزید گرگیا ہے۔سرکاری ادارون سے وابستہ اساتذہ سرکاری اداروں میں اس دلجمعی سے نہیں پڑھاتے جس کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے اکیڈمیز کا توڑ نکال لیا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ نے 6 سے 12 کلاس تک تمام کتابیں سلیبس اور آیڈیو ویڈیو لیکچرز آن لائن کر دئیے ہیں۔اگر آپ اور آپ کے بچے تھوڑی سی توجہ دیں تو بنا کسی اکیڈمی یاٹیوشن کے بہترین پڑھائی کر سکتے

ہیں۔ دئیے گئے لنک پر کلک کری اور یہ معلومات اپنے تمام جاننے ای لرننگ کے تحت بچوں کو اب آن لائن کوچنگ دی جائے گی اس مقصد کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹی سے بارہوں کلاس تک کے کورسز کے آڈیو اور ویڈیو لیکچر آن لائن کر دئیے گئے ہیں۔

FOLLOW US