Sunday January 26, 2025

لندن اور دبئی تو ایک طرف ، نیویارک بھی نہ چھوڑا ہم نے آصف زرداری کی امریکہ میں کتنی مالیتی جائیداد نکل آئی جے آئی ٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا

لندن اور دبئی تو ایک طرف ، نیویارک بھی نہ چھوڑا ہم نے آصف زرداری کی امریکہ میں کتنی مالیتی جائیداد نکل آئی جے آئی ٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جائیداد چھپائی ہے اس حوالے سے آج ہم الیکشن کمیشن آئے ،ہم نے اپنے ثبوت اور درخواست جمع کروا دی ہے ‘ آصف علی زرداری نے گوشواروں میں امریکی جائیداد ظاہر نہیں کی۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ آصف زرداری نے گوشواروں میں امریکی جائیداد ظاہر نہیں کی۔ جے آئی ٹی نے بھی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے بڑے ہاتھیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے آج ہم یہاں موجود ہیں۔ کچھ پراپرٹیز کے پیپرز آصف زرداری کے ہمیں ملے ہیں۔ ایک شخص کا کام تمام اور دوسرے کا شروع ہو گیا ہے۔ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔ ہم نے اپنے ثبوت اور درخواست جمع کرا دی ہے۔ ہم الیکشن کمیشن سے گزارش کر رہے ہیں کہ تحقیقات کی جائیں۔ اگر ہماری درخواست صحیح ثابت ہوتی ہے تو آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کے پیسے کو کس طرح باہر لے جا کر استعمال کیا گیا ہے سب جانتے ہیں کہ یہ پیسہ کیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوا کر جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ نیب بھی تحقیقات کرے۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ تحقیقات کی جائے کہ امریکہ میں جائیداد کس طریقے سے خریدی گئی تھی۔

FOLLOW US