باپ بیٹے کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ! جے آئی ٹی رپورٹ میں کیا ہونے والا ہے؟معروف صحافی نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹیو ی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ حکومت بلاول بھٹو زرداری کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حامد میر نے بتایا کہ جہاں تک جعلی اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بات ہے اس میں آصف علی زرداری کا تو تذکرہ کیا جارہا ہے لیکن جہاں تک میں نے سنا ہے
، مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ اُس رپورٹ میں آصف علی زرداری سے زیادہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بہت سے مندرجات مختلف ٹی وی چینلز پر آرہے ہیں جو ایک عجیب بات ہے کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے پہلے ہی ٹی وی چینلز پر آگئی ہے۔ اس رپورٹ کی جو تفصیلات ہیں وہ بہت سے لوگوں کے پاس ہیں۔ مجھے یہ تفصیلات ایک اہم حکومتی شخصیت نے بتائی ہیں۔ مجھ سے کہا گیا کہ اس جے آئی ٹی رپورٹ کے نتیجے میں زرداری صاحب پتہ نہیں پھنستے ہیں یا نہیں ، البتہ بلاول بھٹو زرداری ضرور پھنس جائیں گے۔ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ ٹارگٹ صرف آصف علی زرداری نہیں بلکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ دونوں باپ بیٹوں کو جیل بھیج دیا جائے۔ میرا سیاسی تجربہ اور سیاسی بصیرت کہتی ہے کہ اگر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور نواز شریف صاحب بھی جیل چلے جاتے ہیں تو سب کو سو مرتبہ بھیجیں ، اگر کسی نے جُرم کیا ہے تو اس کو سزا ملنی چاہئیے ۔ لیکن اگر صرف اپوزیشن کے لوگوں کو جیل بھیجا جائے گا اور حکومتی بنچوں میں موجود لوگوں کو نیب دفتر میں بُلوا کر چائے پلا کر واپس بھیج دیا جائے گا اور جیل نہیں بھیجا جائے گا اور ان کے خلاف عدالتیں فیصلہ نہیں کریں گی تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ لوگ جو اب شادیانے بجا رہے ہیں مستقبل میں روتے ہیں یا ہنستے ہیں۔