Monday January 27, 2025

نوازشریف کے گارڈ نے صحافی پر تشدد کیو ں کیا تھا ، نواز شریف کو گا ڑی میں بیٹھاتے وقت وہاں ہوا کیا تھا جس کی وجہ سے گارڈ کیمرہ مین کے پیچھے بھاگا ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

نوازشریف کے گارڈ نے صحافی پر تشدد کیو ں کیا تھا ، نواز شریف کو گا ڑی میں بیٹھاتے وقت وہاں ہوا کیا تھا جس کی وجہ سے گارڈ کیمرہ مین کے پیچھے بھاگا ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں شہبازشریف سے ملاقات کیلئے آئے تھے اور واپس جاتے ہوئے ان کے گارڈ نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس وقت دراصل یہ واقعہ کس طرح پیش آیا تھا، اس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر صحافیوں کو

دعوت پر بلایا جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جو ہوا وہ بہت برا ہوا ، انصاف ہونا چاہیے ، صحافی پر تشدد سے مجھے بہت دکھ پہنچا ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ آپ میرے مزاج اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہیں ، کل قومی اسمبلی سے باہر آنے پر گارڈ میرے لیے راستہ بنارہا تھا اور جب گاڑی کے پاس پہنچا تو گارڈ شکور نے کیمرہ مین کو دھکا دیا جس پر کیمرہ مین نے جواب میں کیمرہ گارڈ شکور کے سر پر مارا ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ زیادتی کہیں سے بھی نہیں ہونی چاہیے اور میں شکور کیخلاف بھی ایکشن لوں گا۔

FOLLOW US